0   reviews on edX

Nitrogen: A Global Challenge (Urdu)

ںایٰٹروجن زندگی کے لیٰے ایک بنیادی عنصر ہے۔ اس کا بہتر استعمال اربوں لوگوں کو کھانا کھلا سکتا ھے، لیکن غیردانشمندانہ استعمال ماحول کو تباہ بھی کر سکتا ہے۔
Course from edX
 0 students enrolled
 de
یہ بد ترین صورتِ حال ہے۔ توسیع پذیر ممالک میں محدود خوراک، پانی اور توانائی کی تقسیم میں عدمِ مساوات اور سونے پر سہاگہ گرم ہوتی ہوئی آب و ہوا۔ ان تمام عالمی چیلنجوں میں نائٹروجن کا کردار اہم ترین ہے۔ اس کورس میں آپ سیکھیں گے کہ نائٹروجن کس طرح انسانی تہذیب میں گُندھی ہوئی ہے نیز مستقبل میں اسے ہمارے خاموش مسیحا کے طور پر دیکھا جائے گا یا مصیبتوں کی جڑ کے طور پر۔ نائٹروجن کی منفرد اور متنوع کہانی پانی کے سرخ اور لوگوں کے نیلے ہو جانے کی ہے۔ یہ آب و ہوا دوست اور آلودگی دشمنوں میں سے ایک کی، گوشت کی ضیافتوں اور اور سر پر منڈلاتے قحط کی کہانی ہے۔ اگر آپ بنیادی طور پر نائٹروجن کو دوری جدول کا غیر دلچسپ کونہ سمجھتے ہیں تو پھر دوبارہ غور کرنے کا وقت آ پہنچا ہے۔ آپ کے پس منظر سے قطع نظر کرتے ہوئے یہ جدید کورس آپ کو نائٹروجن اور عالمی تبدیلی کے بارے میں بنیادی تصورات سکھائے گا اور آپ کو نمائندہ چیلنجوں اور مواقع کو بہتر سمجھنے کی اجازت دے گا۔ کلیدی موضوعات میں کھانے کی حفاظت، آب و ہوا کی تبدیلی، ہوا کی آلودگی، پانی کی آلودگی، انسانی صحت اور اس کے علاوہ بھی بہت سے موضوعات شامل ہیں۔ یونیورسٹی آف ایڈنبرا کے تدریسی عملے کی ایوارڈ یافتہ تدریسی تکنیکوں سے سیکھیں۔ یہ کورس نائٹروجن کے عالمی چیلنجوں سے نپٹنے کے لئے ایک دلچسپ اور ماہرانہ تجویز سامنے لاتا ہے اور آپ پر واضح کرتا ہے کہ اس کے انسانی تہذیب کے لئے خطرات کے ساتھ کیسے جیا جائے اور کیسے بہتر طریقے سے انہیں حل کیا جائے۔ نائٹروجن اور عالمی تبدیلی کی تحقیق میں کئی دہائیوں کا تجربہ رکھنے والے اساتذہ کا پڑھایا جانے والا یہ کورس نیوٹن بھابھا ورچوئل سنٹر آن نائٹروجن ایفیشنسی کے ایک حصے کے طور پر یو کے اور بھارت کے معروف ماہرین کے درمیان اشتراک سے ممکن ہوا ہے۔
Nitrogen: A Global Challenge (Urdu)
Also check at

About

Elektev is on a mission to organize educational content on the Internet and make it easily accessible. Elektev provides users with online course details, reviews and prices on courses aggregated from multiple online education providers.
DISCLOSURE: This page may contain affiliate links, meaning when you click the links and make a purchase, we receive a commission.

SOCIAL NETWORK